پیداواری لاگت میں اضافے نے سیمنٹ انڈسٹری کو تباہ کردیا ہے، مینو فیکچررز ایسوسی ایشن

پیداواری لاگت میں اضافے نے سیمنٹ انڈسٹری کو تباہ کردیا ہے، مینو فیکچررز ...

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاہے کہ سیمنٹ کی صنعت بہت زیادہ لاگت اور ملکی اور برآمدی مارکیٹ میں غیریقینی صورت حال سے دوچار ہے۔ جمود کا شکار معیشت اورپیداواری لاگت میں اضافے نے سیمنٹ کی ممکنہ منڈی کو تباہ کر دیا ہے، فروری اور مارچ میں برآمدات میں صحت مند اضافے کے ساتھ ملکی ترسیلات میں صرف معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ مارچ 2013 ءمیں صنعت نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات ریکارڈ کیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2013ءمیں صنعت کی سیمنٹ کی ترسیلات 3.326ملین ٹن رہیں جس میں سے 2.558ملین ٹن سیمنٹ مقامی طور پر استعمال کیا گیا جب کہ باقی ماندہ 0.768ملین ٹن برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2012ءمیں کی جانے والی برآمدات سے موازنہ کیا جائے تو برآمدات میں یہ اضافہ 22.90فی صد ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...