نگران حکومت کی پہلی ترجیح پر امن ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں ، عارف نظامی

نگران حکومت کی پہلی ترجیح پر امن ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں ، عارف ...

اسلام آباد(این این آئی) نگران وفاقی وزیر عارف نظامی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی پہلی ترجیح پر امن ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں نگران حکومت کی گورنس آئندہ حکومت کیلئے مشعل راہ ہو آزاد الیکشن کمیشن نے حکومت کی ذمہ داری شیئر کر لی ہے ۔ منگل کو ایوان صدر میں حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ترجیحات میں معیشت اور توانائی ہونی چاہئیے ۔ عارف نظامی نے کہا کہ الیکشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے بعض لوگوں نے الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی مگر جمہوری قوتیں کامیاب ہوئیں۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر کوئی قدغن نہیں لگانے دینگے مگر آزادی کے ساتھ ساتھ ذمہ داری بھی ضروری ہے انہوں نے کہا تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...