فلائنگ کائٹ ایکٹ میں تبدیلی لانا نگران وزیراعلیٰ کے اختیار میں نہیں: ظفر عباس

فلائنگ کائٹ ایکٹ میں تبدیلی لانا نگران وزیراعلیٰ کے اختیار میں نہیں: ظفر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے صدر سید ظفر عباس گیلانی نے بسنت کا تہوار منانے اور پتنگ بازی کی اجازت دینے کے بیان پر سخت تنقید کی اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی منظور ہونے والے فلائنگ کائٹ ایکٹ میں تبدیلی لانا نگران وزیراعلیٰ کے اختیار میں نہیں ہے اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو ہم ان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کو ایک قاتل کھیل قرار دیا جا چکا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان نے اس پرازخود نوٹس بھی لیاجس پریہ معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیاگیا جہاں پر پتنگ بازی کے خلاف فلائنگ کائٹ ایکٹ منظور ہوا انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر یہ ایکٹ قومی اسمبلی کا بنایا ہوا قانون ہے اور اس قانون میں تبدیلی لانے کے لئے اسے اسمبلی سے ہی پاس کروانے کی ضرورت ہے اور جب صوبے کا وزیر اعلیٰ اس میں تبدیلی نہیں لا سکتا تو چند روز کے لئے مقرر ہونے والا نگران وزیر اعلیٰ اس میں تبدیلی کیسے لا سکتا ہے انہوں نے کہا اگر وہ اپنے بیان پر بضد رہے اور انہوں نے بسنت کے نام پر پتنگ بازی جیسے قاتل کھیل کی اجازت دی تو ہم ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروائیں گے انہوں نے چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس بیان پر از خود نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔
ظفر عباس

مزید :

صفحہ آخر -