گجرات، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر وقار گیلانی ق لیگ میں شامل

گجرات، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر وقار گیلانی ق لیگ میں شامل

لاہور ( جنرل رپورٹر)گجرات کے حلقہ پی پی 110 سے مونس الٰہی کے مقابلہ میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر سید وقار حسین گیلانی نے حلقہ سے ن لیگ کے تمام رہنماﺅں، عہدیداروں اور اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان مسلم لیگ ق کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور راسخ الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب اور باالخصوص گجرات کیلئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کر کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد مختار کے مقابلہ میں اپنی شاندار خدمات کی بناءپر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 سے چودھری پرویزالٰہی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر مونس الٰہی کی بھاری اکثریت سے کامیابی انشاءاللہ یقینی ہے، ہم اپنے خاندان، ساتھیوں اور مریدین سمیت چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا ہمیشہ بھرپور ساتھ دیں گے۔

پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر


loading...