نجم سیٹھی کو ضرورت کے مطابق انتظامی عہدوں پر تبدیلی کرنی چاہیے، مجیب الرحمن شامی

نجم سیٹھی کو ضرورت کے مطابق انتظامی عہدوں پر تبدیلی کرنی چاہیے، مجیب الرحمن ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار و سنیئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے ایڈ منسٹریٹو عہدوں پر ضرورت کے مطابق تبدیلی ہو سکتی ہے اور جہاںمناسب ہو کی جانی چاہیے لیکن بہت سے لوگوں کا متبادل ڈھونڈنا آسان نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کے سر پر احتساب کا بھوت سوار تھا، اب وہ کہتے ہیں کہ انتخابات کے فوراً بعد اپنا عہدہ چھوڑ دوں گالیکن جوانی کی محبتیں کبھی کبھی لوٹ آتی ہیں۔ نجم سیٹھی کو ضرورت کے مطابق تبدیلی کرنی چاہیے لیکن اس سے ایسا نہ لگے کہ نا در شاہ نے دہلی فتح کرلیا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھاکہ حکمرانوں نے سول سروس کا ڈھا نچہ تباہ کردیا ہے ،گریڈ 18کی آسامی پر گریڈ 16اور گریڈ 20کی آسامی پر گریڈ 18کا افسر ہے ،یہ تماشے ختم ہو نے چاہئےں۔مسلم لیگ ن بڑے پیار سے نجم سیٹھی کو لائی ہے ،پتہ نہیں اب وہ مایوس ہیں کہ خوش ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے منشور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ متحدہ نے پچاس فیصد خواتین کو نمائندگی دینے کا منشور دیا ہے ،اس سے پہلے وہ اپنی جماعت میں پچاس فیصد خواتین کو نمائندگی دیں،پارٹی کے ایک قائد الطاف حسین ہیںاور ایک خاتون ہو نی چاہیے، اسی طرح پارٹی کی ایک خاتون کنوینئر بھی ہو نی چاہیے ۔متحدہ نے بلد یاتی نظام لانے ،تعلیم اور صحت پر قومی آمدنی کا پانچ فیصد خر چ کرنے کی بات کی ہے ،متحدہ نے اپنے منشور میں زرعی ٹیکس نافذ کرنے کی بات کی ہے ،اُن کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ زرعی ٹیکس سندھ اور پنجاب میں موجو د ہے،متحدہ جس کابینہ کا حصہ رہی ہے ،وہ جاگیر داروں سے ٹیکس وصول نہیںکر سکی۔متحدہ نے اپنے آئین میں کہا کہ دہری شہریت کی پابندی ختم کردیں گے لیکن اس سے دہری شہریت والے دھڑا دھڑ الیکشن لڑیں گے اور کوئی انہیں روک نہیں سکے گا ۔مجیب الرحمان نے کہا کہ بعض اوقات بیس پچیس ممبران اسمبلی کا چھوٹا گروپ بھی بہت اہمیت رکھتا ہے کیو نکہ میجورٹی اس کے قبضے میں آجاتی ہے اور وہ حکومت سے کچھ بھی کروا سکتے تھے۔اس وقت ایم کیو ایم کی ایسی پوزیشن تھی کہ اس کے بغیر مرکز میں پیپلز پارٹی نہیںرہ سکتی تھی اور پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے دباﺅ میںتھی۔جب پیپلز پارٹی کا ق لیگ کے ساتھ اتحاد ہوا توانہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور وہ ایم کیو ایم کے دباﺅ سے نکل گئے ۔

مجیب الرحمٰن شامی

مزید : صفحہ آخر


loading...