آئندہ انتخابات میں شہیدوں کا خون رنگ لائے گا، ثمینہ گھرکی
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءثمینہ گھرکی نے کہا کہ ملک میں پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو کہ شہیدوں کی پارٹی ہے اور ائندہ انتخابات میں شہیدوں کا خون رنگ لائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر سیشن کورٹ میں نمائندہ "پاکستان"سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی ایک شہر یا صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے سوچتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی صوبائی خود مختاری پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے گوادر پورٹ اور ایران پائپ لائن منصوبہ عوام کے لئے وہ تحائف ہیں جن کے ثمرات بہت جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔
ثمینہ گھرکی