اےن اے 126 عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہ ہو سکی

اےن اے 126 عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہ ہو سکی

لاہور(الیکشن سیل ) قومی اسمبلی کے این اے 126سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 126سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل رانا ضیاءعبدالرحمٰن این اے 126کے ریٹرننگ آفیسر محمد جاوید الحسن چشتی کی عدالت میں پیش ہوئے تو ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے وکیل کو اتھارٹی لیٹر دکھانے کے لئے کیا جو کہ رانا ضیاءعبدالرحمٰن کے پاس موجود نہیں تھا اس پر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے وکیل کو چار اپریل کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ آنے کو کہا تاکہ عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہو سکے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...