سمگل شدہ اورنان کسٹمزگاڑیوں کی ایمنسٹی سکیم میں6 اپریل تک توسیع
اسلام آباد( آن لائن ) سمگل شدہ اورنان کسٹمزگاڑیوں پردی گئی ایمنسٹی سکیم میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم 6 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ سمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی بنانے کی سکیم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایف بی آر نے نگران وزیر اعظم سے سکیم میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سمگل شدہ گاڑیوں کو ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کرکے قانونی بنانے کی سکیم 31 مارچ تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی تھی۔31مارچ تک اس سکیم کے تحت 10 ہزار سمگل شدہ گاڑیاں قانونی بنائی گئی ہیں اور اس سے حکومت کو تین ارب روپے کی آمدنی بھی حاصل ہوئی ہے