ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کی خاتون کا رکن کا اقدام خودسوزی

ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کی خاتون کا رکن کا اقدام خودسوزی

کوئٹہ /لاہور( این این آئی) ٹکٹ نہ ملنے پرمسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون سکینہ مینگل کی خودسوزی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ سکینہ مینگل نے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خودپرمٹی کا تیل چھڑک لیا تاہم کارکنان اورصحافیوں نے انہیں بچالیا۔سکینہ مینگل کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے لئے بڑی خدمات ہیں لیکن ان کے بعد میں پارٹی میں آنے والوں کوٹکٹ جاری کردیاگیا جس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔پولیس نے اقدام خودکشی پر سکینہ مینگل کو حراست میں لے لیا ہے۔ علاوہ ازیںسیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی طرف سے ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے کےخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںکا پی پی 149سے رانا مشہود کو ٹکٹ دئیے جانے کے متوقع فیصلے کیخلاف مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر تین گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی پی 152سے مراد راس کو ٹکٹ کے اجراءکیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 149سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے منگل کے روز ماڈل ٹاﺅن میں (ن) لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر بینرز اور کتنے اٹھا کر احتجاج کیا ۔ کارکنوںنے مطالبہ کیا کہ اس سے حلقے سے رانا مشہود کو ہرگز ٹکٹ نہ جاری کیا جائے ۔ کارکنوں نے مسلسل تین گھنٹے تک مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر جمع ہو کر گو مشہود گو کے نعرے لگائے جبکہ کارکنوں نے آج زیادہ شدت کےساتھ پارتی سیکرٹریٹ کے باہر اور مختلف مقامات پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنو ں نے پی پی 152سے مراد راس کو ٹکٹ دینے کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ کارکنوںنے کہا کہ مراد راس کے پاس دہری شہریت ہے قیادت کو اسے ٹکٹ نہیں دینا چاہیے تھا۔ مراد راس نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ امریکہ کی شہریت کو ترک کر چکے ہیں۔

اقدام خود سوزی

مزید : صفحہ آخر


loading...