جعلی ڈگری کیس:24ارکان پارلیمنٹ جمعہ کو حاضرہوں

جعلی ڈگری کیس:24ارکان پارلیمنٹ جمعہ کو حاضرہوں
جعلی ڈگری کیس:24ارکان پارلیمنٹ جمعہ کو حاضرہوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں 24 سابق ارکان پارلیمان کو 5 اپریل کو طلب کرلیا۔ تمام ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں 24 سابق ارکان پارلیمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ تمام ارکان کو 5 اپریل کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کریں گے۔ جن سابق ارکان پارلیمان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں نادر مگسی، اسراراللہ زہری، عمر گورگیج، شفیق احمد گجر،روبینہ عرفان، نوابزادہ طارق مگسی، نوابزادہ محمد اکبر، گل محمد لاٹ،میر محبت خان مری، شمائلہ رانا، ڈاکٹر اسرار حسین، شبینہ خان، سید امیر علی شاہ، غلام سرورسیال، شجاعت احمد، مکیش کمار، رانا اعجاز احمد، بشیر احمد خان، وسیم افضل گوندل، ثمینہ خاور، سیمل کامران،ریحانہ یحیٰی بلوچ، سید عاشق حسین شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے وفات پانے والے 3 ارکان کے مقدمات بند کردیے ہیں۔ ان میں مولوی عبید اللہ، گلستان خان، ولی محمد بادانی شامل ہیںِ۔