پارٹی ٹکٹ دو ورنہ نیچے نہیں آوں گی،ن لیگ کی کارکن کھمبے پر چڑھ گئی

پارٹی ٹکٹ دو ورنہ نیچے نہیں آوں گی،ن لیگ کی کارکن کھمبے پر چڑھ گئی
پارٹی ٹکٹ دو ورنہ نیچے نہیں آوں گی،ن لیگ کی کارکن کھمبے پر چڑھ گئی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاسی جماعتوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم مسئلہ بن چکی ہے۔ اجلاس اور احتجاج ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق بڑی جماعتیں ابھی تک ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہیں کرسکیں جس کے باعث تمام امیدوار گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن میں 40 دن سے بھی کم وقت رہنے کے باوجود انتخابات کی گہما گہمی شروع نہیں ہوسکی ہے۔ آج پھر مسلم لیگ نون کے ماڈل ٹاو¿ن سیکرٹریٹ کے باہر ناراض خاتون کارکن کھمبے پہ جا چڑھی۔اس کا کہنا ہے کہ کھانے کو کچھ ہے نہ گھر کا کرایہ مالی امداد کی جائے۔ خاتون کارکن کافی دیر کھمبے پر چڑھ کر احتجاج کرتی رہی لیکن کوئی دادرسی کے لیے نہ آیا۔ آخر سمجھانے بجھانے پر وہ خود ہی نیچے اتر آئی۔کچھ روز پہلے بھی اسی کھمبے ایک ناراض لیگی کارکن نے احتجاج کیا تھا۔ کوئٹہ میں ایک خاتون کارکن نے خودسوزی کی کوشش کی ۔دیکھنا یہ ہےکہ اس الیکشن میں امیدواروں کے ساتھ کارکنوں کے دن بھی بدلتے ہیں یا نہیں ۔

مزید : لاہور


loading...