شہباز شریف اور چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات

شہباز شریف اور چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات
شہباز شریف اور چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر حلقہ پی پی ایک سو اکسٹھ اور ایک سو انسٹھ سےاعتراضات کئے گئے گئے۔پی پی ایک سو اکسٹھ سے شہباز شریف کے مدمقابل رانا سجاد افضل نے اعتراض کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اپنا پیشہ سیاست درج کیا ہے جو غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اسلامی تعلیمات کا علم نہیں، حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر تمام انبیاءنے داڑھی رکھی، شہباز شریف نے داڑھی نہ رکھ کر آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کی خلاف ورزی کی ہے۔ شہباز شریف پر ایک اور اعتراض اٹھا یا گیا ہے کہ انہوں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، ریٹرننگ آفیسر نے دونوں اعتراضات کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے شہباز شریف سے پانچ اپریل تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے کاغزات نامزدگی کے خلاف الیکشن کمیشن میں اعتراض کردیا گیا ہے۔شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی پاکستانی شہری نہیں،چوہدری نثار اکیلے ہی پاکستان میں رہتے ہیں اور ان کے دیگر اہل خانہ امریکا میں مقیم ہیں۔ اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی نامنظور کئے جائیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...