انتخابات میں سیاسی جماعتیں دہشت گردی کا نشانہ بن سکتی ہیں:رحمن ملک

انتخابات میں سیاسی جماعتیں دہشت گردی کا نشانہ بن سکتی ہیں:رحمن ملک
انتخابات میں سیاسی جماعتیں دہشت گردی کا نشانہ بن سکتی ہیں:رحمن ملک

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کا نشانہ ہوسکتی ہیں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غور طلب بات یہ ہے کہ ملک کے کسی حصے میں ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں دہشت گردی کی کارروائی ہوتی ہے اسی وقت اسی علاقے میں ایک اور جلسہ بھی ہوتا ہے لیکن وہاں کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں اصل مقابلہ طالبان مخالف اور حامی جماعتوں کے درمیان ہے، فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس ووٹ دیتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عوام کا فیصلہ صحیح ہوگا۔

مزید : اسلام آباد


loading...