قانون پی آئی اے میں جزوقتی چیئرمین کے تقرر کی اجازت نہیں دیتا:چیف جسٹس

قانون پی آئی اے میں جزوقتی چیئرمین کے تقرر کی اجازت نہیں دیتا:چیف جسٹس
قانون پی آئی اے میں جزوقتی چیئرمین کے تقرر کی اجازت نہیں دیتا:چیف جسٹس

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیاہرسیکرٹری دفاع کااستحقاق ہے کہ وہ چیئرمین پی آئی اے بھی ہو؟، قانون پی آئی اے میں جزوقتی چیئرمین کی تعیناتی کی اجازت نہیں دیتا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ پی آئی اے کے وکیل نے دلائل میں کہاکہ موجودہ سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک کے بطورچیئرمین پی آئی اے کام کرنے سے ادارے کی حالت میں بہتری آئی ہے، ان سے قبل بھی دس سیکریٹریز دفاع چیئرمین پی آئی اے کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سیکرٹری دفاع اتنے ہی قابل ہیں تو ان سے سیکرٹری کا عہدہ واپس لے کر چیئرمین پی آئی اے بنا دیا جائے۔

مزید : اسلام آباد


loading...