شمالی کوریا کی تصادم کی پالیسی اسے جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے: بان کو مون

شمالی کوریا کی تصادم کی پالیسی اسے جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے: بان کو مون
 شمالی کوریا کی تصادم کی پالیسی اسے جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے: بان کو مون

  


اینڈورا(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کو مون نے خبردارکیا ہے کہ شمالی کوریا کی تصادم کی پالیسی اسے جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے ۔یورپی ملک ”اینڈورا“ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا جوہری حملوں کی دھمکیاں دینا کھیل نہیں، جنگ کی باتوں سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے ۔ واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کے حالیہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ سے شروع کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پرحملہ کیا تو ہم اپنے اتحادی کا دفاع کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...