شمالی کوریانے مشترکہ صنعتی زون میں جنوبی کوریا کے کارکنوں کا داخلہ بند کردیا

شمالی کوریانے مشترکہ صنعتی زون میں جنوبی کوریا کے کارکنوں کا داخلہ بند ...
شمالی کوریانے مشترکہ صنعتی زون میں جنوبی کوریا کے کارکنوں کا داخلہ بند کردیا

  


پیانگ ییانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے مشترکہ صنعتی زون میں جنوبی کوریا کے کارکنوں کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ،فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے مشترکہ صنعتی زون میں جنوبی کوریا کے کارکنوں کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیسونگ میں واقع کارخانوں میں موجود کارکنوں کو تو واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن انہیں جنوبی کوریا سے واپس نہیں آنے دیا جا رہا کیسونگ صنعتی زون کو شمالی و جنوبی کوریا کے باہمی تعلقات میں کلیدی پیمانے کی حیثیت حاصل ہے۔ اس زون میں سو سے زائد کارخانے ہیں جن میں پچاس ہزار سے زائد شمالی کوریائی اور سینکڑوں جنوبی کوریائی باشندے کام کرتے ہیں جو روزانہ شمالی کوریا کے حکام کی اجازت سے علاقے میں داخل ہوتے ہیں۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے ساتھ جنگ کی صورت میں اپنا اور اپنے اتحادی جنوبی کوریا کا دفاع کرے گا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے جنوبی کوریائی کارکنوں کی آمد پر پابندی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ مارچ دو ہزار نو میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں کے موقع پر بھی کچھ عرصے کے لیے ایسی پابندی لگائی گئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...