عالمی ادارہ صحت کا پولیو کے خاتمہ کیلئے نیا منصوبہ

عالمی ادارہ صحت کا پولیو کے خاتمہ کیلئے نیا منصوبہ
عالمی ادارہ صحت کا پولیو کے خاتمہ کیلئے نیا منصوبہ

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمہ کیلئے نیا منصوبہ تشکیل دیدیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر سے 2018ءتک پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے نیا منصوبہ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تشدد سے متاثرہ علاقوں میں پولیو کی ویکسین مہیا کرنے والے ہیلتھ ورکروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا بھی شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت آئندہ 10 برس کے آخر تک پولیو کے پھیلاو¿ کو روکا جائے گا۔واضح رہے کہ پولیو کا مرض افغانستان، نائیجیریا اور پاکستان میں پھر سامنے آرہا ہے اور ہیلتھ ورکرز پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے بھی انہی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...