جعلی ڈگری جے یو آئی کے اقلیتی امیدوار کو جیل لے گئی

جعلی ڈگری جے یو آئی کے اقلیتی امیدوار کو جیل لے گئی
 جعلی ڈگری جے یو آئی کے اقلیتی امیدوار کو جیل لے گئی

  


ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی ڈگری کیس میں جے یو آئی (ف)کے اقلیتی امیدوار کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی جس کے بعد کشور کمار کو سزا کے بعد ہتھکڑی لگاکر جیل بھیج دیا گیا۔پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ نے جعلی ڈگری کیس میں جمعیت علمائے اسلام کے اقلیتی امیدوار کشور کمار کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی،عدالت نے اقلیتی امیدوار کشور کمار کی سزا برقرار رکھی جس کے بعد انہیں ہتھکڑی لگا کر جیل بھیج دیا گیا۔کشور کمار کو جعلی ڈگری کیس میں سیشن کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے ایک سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔کشور کمار نے سزا پر پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بنچ سے ضمانت لے رکھی تھی۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان


loading...