ہائرایجوکیشن کمیشن کاڈگریوں کی تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو خط

ہائرایجوکیشن کمیشن کاڈگریوں کی تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو خط
ہائرایجوکیشن کمیشن کاڈگریوں کی تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو خط

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائرایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھ دیا ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو 98سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے لیے خط لکھا ہے۔سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی تصدیق کے لئے یہ خط لکھا گیاہے ا±ن میں جاوید ہاشمی ، بلال یاسین ، ثمینہ گھرکی ،چودھری نثار،اسلم مڈھیانہ اور ڈاکٹر سعید الٰہی، سینیٹر کامران مائیکل ، محمد اقبال چنڑ ، ثنااللہ مستی خیل، شیخ علاوالدین ، حنیف عباسی اور قاسم ضیا ، جمال خان لغاری ، آمنہ الفت ، سردار سیف کھوسہ، صمصام بخاری، طاہرہ اورنگزیب، ندیم خادم ، غزالہ سعد رفیق کے نام شامل ہیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ 98 ڈگریوں کی جانچ پڑتال کر کے 4اپریل تک رپورٹ دی جائے ، جبکہ رپورٹ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ بھی بھیجی جائے

مزید : لاہور


loading...