فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کا معاوضہ لیا، سیٹ اپ بدلنا چاہئے :حاجی عدیل

فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کا معاوضہ لیا، سیٹ اپ بدلنا چاہئے :حاجی عدیل
فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کا معاوضہ لیا، سیٹ اپ بدلنا چاہئے :حاجی عدیل

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ فوج نے سیلاب میں مدد کی تو اسکا معاوضہ بھی وصول کیا۔ فوج کے سیٹ اپ کو تبدیل کرنا ہوگا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین کہتے ہیں پاکستان کو مضبوط وزیر دفاع کی ضرورت ہے۔ دفاع سے متعلق امور پر سیمنار سے خطاب میں سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو عوامی ہونا چاہیے۔ بلوچستان میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔ فاٹا میں فوجی آپریشن ٹھیک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خارجہ اور دفاعی پالیسی بنانے کا حق منتخب نمائندوں کا ہے۔ صوبوں کو بھی دفاعی پالیسی بنانے میں حصہ دینا چاہیے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہا تھا کہ پارلیمنٹ کا کردار بدل رہا ہے ملک کو مضبوط وزیر دفاع کی ضرورت ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...