اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ ایک ہفتے میں ہو گا:سیکریٹری الیکشن کمیشن

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ ایک ہفتے میں ہو گا:سیکریٹری ...
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ ایک ہفتے میں ہو گا:سیکریٹری الیکشن کمیشن

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ ایک ہفتے میں کرلیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کا حتمی فیصلہ منگل کو کرلیا جائے گا جبکہ بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بیلٹ پیپر میں خالی خانہ چھوڑنا جمہوریت کو بدنام کرنے کی سازش سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ یہ سب کا مطالبہ تھا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی کہا تھا جس کے بعد یہ بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا نگراں وزیراعظم کو اس حوالے سے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کریں گے۔ جعلی ڈگری والے سابق 24 ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس دے دیئے، 189 ارکان کو پانچ اپریل تک دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دی ہے، الیکشن کمیشن 2010ءسے پارلیمنٹیرینز اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق سے متعلق لکھتا رہا ہے۔یہ کہنا قطعاً درست نہیں کہ ہم نے کسی کو اس حوالے سے خط نہیں لکھا۔ انہوں نے کہا کہ 17ہزار کاغذات نامزدگی میں سے 12 ہزار کی جانچ پڑتال کرلی، حساس ترین پولنگ سٹیشنز کی سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، الیکشن کیلئے 11 مئی کا دن مقرر ہے، تیاری جاری ہے، منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...