سرجانی ٹاﺅن سے دو مبینہ دہشت گرفتار

سرجانی ٹاﺅن سے دو مبینہ دہشت گرفتار
سرجانی ٹاﺅن سے دو مبینہ دہشت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی ڈی پولیس نے سرجانی ٹاﺅن کے علاقے میں کارروائی کرکے لشکر جھنگوی کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتا رکر کے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اور دونوں ملزمان کا تعلق نعیم بخاری گروپ سے ہے۔ ملزمان سے ایسے کیپ ملے ہیں جن میں کیمرے لگے ہوئے ہیں، ملزمان کیمرے والے کیپ کے ذریعے عدالت کی ریکی کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد اہل تشیع ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سبط جعفر کے قتل میں ملوث ہیں۔

مزید :

کراچی -