وسیم اکرم چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قومی ٹیم کی’ ٹیوشن ‘ لیں گے

وسیم اکرم چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قومی ٹیم کی’ ٹیوشن ‘ لیں گے
وسیم اکرم چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قومی ٹیم کی’ ٹیوشن ‘ لیں گے

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم پاکستانی بولرز کو بولنگ کے گر سکھائیں گے اور اس سلسلے میں پی سی بی اوروسیم اکرم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ کراچی میں فاسٹ بولرز کی کوچنگ کے لئے کیمپ لگائے گا جس کے لئے وسیم اکرم کو بولرز کی کوچنگ کے لئے چنا گیا ۔واضح رہے وسیم اکرم ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 906 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، وسیم اکرم آج کل انڈین پریمئیر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...