پاکستانی ترقی کیلئے صنعت کار روزگار کے مواقع پیدا کریں: رچرڈ اولسن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو معاشی اصلاحات میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی بحران اور زرعی چیلنجز سے نمٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات مشکل کام ہے اور اس کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ صنعتکاروں کو زیادہ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے چاہئیں کیونکہ لوگ محنت کریں گے تو پاکستان معاشی ترقی کرے گا۔