شپ بریکنگ انڈسٹری میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی

شپ بریکنگ انڈسٹری میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی
شپ بریکنگ انڈسٹری میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کے حالیہ فیصلوں سے شپ بریکنگ انڈسٹری میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ملکی شپ بریکرز کئی جہاز توڑنے کے آرڈرز کینسل کرنے پر مجبور ہوگئے ، بھارتی اور بنگلا دیشی کمپنیوں نے ان آرڈرز کو حاصل کرلیا ہے۔ ایف بی نے شپ بریکرز پر انکم ٹیکس 1 سے بڑھا کر 5 فیصد کردیا ہے جبکہ انہیں 8 قسطوں کے بجائے ایڈوانس سیلز ٹیکس جمع کرانے کا پابندکردیا ہے۔ شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین دیوان رضوان فاروقی کے مطابق صنعت یکمشت سیلز ٹیکس ادا نہیں کرسکتی۔ اس لیے ملکی کمپنیوں نے مجموعی طور پر ایک لاکھ ٹن سے زیادہ کے 8 جہاز توڑنے کے آڑڈرز کینسل کردیے ہیں۔ یہ آرڈرز بھارتی اور بنگلہ دیشی کمپنیوں نے حاصل کرلیے ہیں۔ دیوان رضوان فاروقی کے مطابق گزشتہ چار سال میں صنعت نے 17 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔

مزید : بزنس


loading...