پشاور گرڈسٹیشن پر طالبان نے حملہ کیا: آئی ایس پی آر

پشاور گرڈسٹیشن پر طالبان نے حملہ کیا: آئی ایس پی آر
پشاور گرڈسٹیشن پر طالبان نے حملہ کیا: آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے پشاور میں گرڈ سٹیشن پر حملے کی ذمہ داری طالبان پر ڈال دی ہے۔ فوج کے ترجمان ادا رے آئی ایس پی آر کے مطابق بڈھ بیر شیخ محمدی گرڈ سٹیشن پر حملہ تحریک طالبان نے کیا ۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ حملے سے متعلق کالعدم تحریک طالبان کے خلاف ناقابل تردید اور مستند شواہد موجود ہیں لیکن دباﺅ سے بچنے کیلئے طالبان ذمے داری قبول نہیں کر رہے۔ واضح رہے کہ اس حملے میں پولیس اور واپڈا کے سات اہلکار جاں بحق اور گرڈ سٹیشن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

مزید : راولپنڈی


loading...