راجہ پرویز اشرف کے سر پر ایک اور تلوار لٹک گئی

راجہ پرویز اشرف کے سر پر ایک اور تلوار لٹک گئی
راجہ پرویز اشرف کے سر پر ایک اور تلوار لٹک گئی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کے چیئر مین کو سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ان کے حلقہ این اے 51میں دو ترقیاتی منصوبوں میں بے قا عد گیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے میں عدالت نے ہدایت کی ہے  ریٹرننگ آفیسر فیصلہ کریں کہ کیا راجہ پر ویز اشرف صادق اور امین ہیں؟۔ اس فیصلے کی ایک کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریر کیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے دو سڑکوں کو دو رویہ کرنے کی منظوری دی تھی لیکن اسلام آبادہائی کورٹ نے منصوبے میں بے قاعدگیوں پر کالعدم قرار دے دیا اور سیکریٹری ہاﺅسنگ پی ڈبلیوڈی اور این ایل سی حکام کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...