وزیراعظم نے کوئی حکم دیا نہ کسی طالبان کو رہا کیا: ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

وزیراعظم نے کوئی حکم دیا نہ کسی طالبان کو رہا کیا: ترجمان وزیراعظم ہاﺅس
وزیراعظم نے کوئی حکم دیا نہ کسی طالبان کو رہا کیا: ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاﺅس نے غیر وزیراعظم کے حکم پر 16 طالبان قیدیوں کی رہائی کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر کسی بھی طالبان قیدی کو رہا نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کسی طالبان قیدی کی رہائی کا حکم دیا ہے اور نہ ہی کسی طالبان قیدی کو رہا کیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر بے بنیاد ہے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ نے چند معمولی جرائم پیشہ افراد کو رہا کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ روز فاٹا کے پولیٹیکل ایجنٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر 16 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جنہیں شمالی وزیرستان کے علاقے محسود میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔