وہ5رشتے جو ہرلڑکی کو آتے ہیں لیکن وہ شادی نہیں کرتی کیونکہ ۔۔۔

وہ5رشتے جو ہرلڑکی کو آتے ہیں لیکن وہ شادی نہیں کرتی کیونکہ ۔۔۔
وہ5رشتے جو ہرلڑکی کو آتے ہیں لیکن وہ شادی نہیں کرتی کیونکہ ۔۔۔

  

کراچی(نیوزڈیسک) زندگی میں شادی ایک ایسی چیز ہے جس کی خواہش ہر انسان کو ہوتی ہے اور ہر لڑکی کو کوئی نہ کوئی رشتہ ضرور آتا ہے۔ آئیے آپ کو کچھ ایسے ہی رشتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

باہر کا رشتہ

لڑکیوں کو ایسا رشتہ آتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ لڑکا باہر کا ہے۔”امریکہ میں رہتا ہے اور اپنا کاروبار کرتا ہے۔“ساتھ ہی لڑکے کے گھر والے ایک البم نکال لیں گے جس میں لڑکے کی امریکہ میں لی گئی کئی تصاویر ہوں گی ۔ایک تصویر ایسی ضرور ہوگی جس میں وہ ڈزنی لینڈ میں انتہائی مزاحیہ لباس پہن کر بیٹھا ہوگا۔ اگر وہ اپنا کاروبار نیویارک میں کرتا ہے تو تیار ہوجائیں کہ اس رشتے میں آپ کاہونے والا ’وہ‘ کوئی حلال گوشت کی دکان چلا رہا ہوگا یا پھر ٹیکسی چلاتا ہوگا۔

باپ کی عمر کا رشتہ

لڑکے والے آپ کو دیکھنے آئے ہوئے ہیں اور آپ چائے کی ٹرے اٹھائے کمرے میں داخل ہوتی ہیں اوردیکھتی ہیں کہ وہاں تو ؒرکے کا نام و نشان ہی نہیں۔آپ کے ذہن میں آتا ہے کہ شائد لڑکا شادی سے خوش نہیں اور اسی سوچ میں آپ لڑکے کے والد کے پاس بیٹھ جاتی ہیں اور اس کے سوالات کے لئے اپنے آپ کو تیار کرتی ہیں اور اس دوران لڑکے کی ماں اس شخص کی طرف اشارہ کرکے آپ کو بتاتی ہے کہ ان کے لڑکے کو فلاں چیز بہت اچھی لگتی ہے۔ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب آپ کو علم ہوتا ہے کہ آپ لڑکے کے باپ کے پاس نہیں بیٹھیں بلکہ یہ تو لڑکا خود ہے۔اگر آپ کو لڑلے کی ماں کہے کہ بیٹے کی عمر 25سال ہے تو کبھی بھی اس کی بات پر یقین نہ کریں۔

”پاکستانی لڑکو! اگر آپ کو لڑکی سے تعلقات قائم کرنے ہیں تو۔۔۔“ پاکستانی اداکارہ نے نوجوانوں کو ایسا مشورہ دیدیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

ماں کا بیٹا

لڑکا اپنی ماں کے ساتھ کمرے میں داخل ہوا ہے اور اپنی ماں کے بیٹھنے کا انتظار کررہا ہے۔یہ اچھی بات ہے لیکن اس کے بعد چائے آتی ہے اور اس کی ماں اسے چائے بناکر دیتی ہے، کھانے کی چیزیں اس کی پلیٹ میں ڈالتی ہے اور اگر کچھ پینٹ پر گرجائے تو ٹشو سے صاف کرنے لگتی ہے۔خبردار، ایسے لڑکے سے دور رہیں کیونکہ وہ کبھی بھی آپ پر توجہ نہیں دے گااور ہر وقت اپنے گھر والوں کی گرفت میں رہے گا۔

ہائی ٹی کی محبت میں

اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ رشتے کے چکر میں وہ لوگوں کے گھر چائے اور دیگر لوازمات کھاتے ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے رشتے سے زیادہ لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے کی جانے والی خدمت اہم ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کو ہرگز لوازمات سے بھرپور چائے نہ پلائیں کیونکہ یہ آپ کو دھوکہ دیں گے کہ انہیں رشتہ کچھ پسند ہے تاکہ آپ کے گھر آکر کھانا کھایا جاسکے۔

بہن کی طرف

آپ کافی رشتے دیکھ چکے ہیں اور ہر بار مایوسی ہورہی ہے اور اس دوران ایک ایسا رشتہ آتا ہے جو آپ کے گھر والوں کے خیال میں آپ کے لئے بہترین ہے۔آپ بھی ان کی بات سے متفق ہوجاتی ہیں اور لڑکے کو دیکھ کر اس کی طرف مائل ہورہی ہیں۔اس دوران آپ کی بہن چائے کی ٹرے لئے کمرے میں آتی ہے اور تمام سین ہی تبدیل ہوجاتا ہے اور وہ لڑکا آپ کی چھوٹی بہن کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے اور اگلے دن آپ کے گھر والوں کو پیغام ملتا ہے کہ انہیں آپ کی بہن پسند آگئی ہے۔ اب آپ کے گھر والے اس رشتے سے انکار بھی کردیں لیکن آپ کی بہن ساری عمر اس بات پر آپ سے مذاق کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -