مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین پر خانپور میں فائرنگ،3جاں بحق، 7افراد زخمی

مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین پر خانپور میں فائرنگ،3جاں بحق، 7افراد زخمی
مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین پر خانپور میں فائرنگ،3جاں بحق، 7افراد زخمی

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )خانپور میں مسلم لیگ ن کے یوسی چیئر مین پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق جبکہ7زخمی ہوگئے۔

ریلوےکی تاریخ میں ڈکیتی کی سنسی خیز واردات،تین مسلح ڈاکو اڑھائی کروڑ روپے مالیت کاپا نچ کلو سوناجیولر سےچھین کر فرار

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین رحمت ڈوگر کی گاڑی پر مخالف گروپ نے اچانک گولیوں کی بارش کردی اور فرار ہوگئے ،فائرنگ کی زد میں آکر  ان کے 3 ساتھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے اور7افراد شدید زخمی ہوگئے   جبکہ فائرنگ کے واقعے میں یوسی چیئرمین رحمت ڈوگر محفوظ رہے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اپنی تحویل میں لے کر کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کاعلاج معالجہ جاری ہے۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ دیرینہ دشمنی کی بنا پر کی گئی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین رحمت ڈوگر محفوظ رہے تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

شیخوپورہ -