منی آرڈر منزل مقصود تک نہیں پہنچا

منی آرڈر منزل مقصود تک نہیں پہنچا

  

مکرمی! آپ کی وساطت سے پوسٹ ماسٹر جنرل کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ تقریباً ایک ماہ کے سفر کے باوجود منی آرڈر اپنی منزلِ مقصود کراچی نہ پہنچ سکا، جس کی وجہ سے بڑی پریشانی کا سامنا ہے۔ یکم مارچ 2017ء کو مبلغ پانچ ہزار روپے کا منی آرڈر اپنی ہمشیرہ مقصودہ بیگم کو ارسال کیا جو سالہا سال سے بروقت مل رہا ہے، نہ جانے اِس منی آرڈر کو کیا ہوا یہ تو آپ کا محکمہ ہی بتائے گاکہ کہاں ڈلیور ہو گیا، کون کھا گیا۔ رسید نمبر 4277 تاریخ یکم مارچ2017ء نائٹ پوسٹ آفس باغبانپورہ لاہور، منزلِ مقصودہ بیگم عنایت کمپاؤنڈرام سوامی لارنس روڈ۔ کراچی 74400 موبائل نمبر 0321-2584758۔ اِس سلسلے میں متعلقہ پوسٹ آفس کو مورخہ 11-03-2017 RL-479 کو منی آرڈر نہ ملنے کی درخواست دی جا چکی ہے، جس کی غالباً محکمانہ کارروائی جاری ہے یا داخل دفتر ہو گیا۔ ملتمس ہوں مندرجہ بالا منی آرڈر کی رقم مبلغ پانچ ہزار روپے مذکورہ پتہ پر ڈلیوری فرمانے کے احکامات صادر فرمائیں اور مجھے ذہنی پریشانی اور معاشی پریشانی سے نجات دلائیں۔

(محمود الحسن بھٹی، فلیٹ نمبر32/C

انگوری باغ سکیم نمبر1باغپانپورہ لاہور)

مزید :

اداریہ -