بھٹہ چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے

بھٹہ چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے
بھٹہ چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے

  

لاہور(این این آئی ) لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے ،طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتا ل منتقل کردیاگیا ۔ بتایاگیا ہے کہ بھٹہ چو ک کے قریب ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود 4افراد ملبے تلے دب گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے چا ر افرد میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید :

لاہور -