ایمرجنگ کپ،گرین شرٹس آج فائنل میں سری لنکا کا سامنا کرینگے

ایمرجنگ کپ،گرین شرٹس آج فائنل میں سری لنکا کا سامنا کرینگے

  

ڈھاکہ(اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز کپ کا فائنل (آج) پیر کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، سیمی فائنلز میں پاکستان نے افغانستان اور سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا، ایونٹ کا فائنل (آج) پیر کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -