عمر خان آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول ہوپس ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ملکی نمائندگی کرینگے

عمر خان آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول ہوپس ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ملکی ...

  

اسلام آباد(اے پی پی) عمر خان آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں شیڈول ہوپس ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ 29 اپریل سے 10 مئی تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے سیکرٹری جنرل خواجہ حسن ودود نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوات سے تعلق رکھنے والے عمر خان تھائی لینڈ میں ہونے والی ہوپس ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں اظہر خان قومی کھلاڑی عمر خان کو تربیت فراہم کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -