بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شہریار خان کو ایک اور ’’لالی پاپ‘‘دیدیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شہریار خان کو ایک اور ’’لالی پاپ‘‘دیدیا
 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شہریار خان کو ایک اور ’’لالی پاپ‘‘دیدیا

  

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریار خان کا کہناتھا کہ بی سی بی اپنی نیشنل کرکٹ ٹیم کو تاحال پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا،آئندہ سال اپریل میں بنگلہ دیش کی نیشنل ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔شہریار خان کا کہنا تھا جولائی اگست میں پاک بنگلہ کرکٹ سیریز ہو گی،سیریز کے لیے سری لنکا کو نیوٹرل وینیو بنایا جا سکتا ہے۔کولمبو میں پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔تاہم ان کی نیشنل کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔

Back t

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -