12 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے

12 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے
12 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے

  

پورٹ آف سپین(ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 12 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیم فاسٹ باؤلر  حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے ۔

شاہینوں کی شاندار کارکردگی، چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔3 سے اپنے نام کرلی

تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حسن علی  کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کو حاصل کرنے پر سب سے پہلے میں اللہ کا شکرگزار ہوں، میرے والدین کی دعائیں میرے ساتھ تھیں، میں نے وکٹ ٹو وکٹ بولنگ کی اور  کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا ۔ان کا کہنا تھا کہ آخری میچ میں پہلے سے اچھی کارکردگی دکھانے کا ارادہ تھا اسی لئے کامیاب ہوا۔واضح رہے کہ آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

مزید :

T20 -