قومی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (آج )3 اپریل کو ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم سلیکشن کمیٹی کا اجلاس دو روز جاری رہے گا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 3 اپریل کو لاہور میں ہوگااور4 اپریل کو ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود،حسن علی اور عثمان صلاح الدین کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے کیونکہ شرجیل خان معطل اورعمران خان جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گیجبکہ احمد شہزاد کے لیے بھی مسلسل فلاپ ہونے کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔