انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل کوشروع ہوگی

انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل کوشروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ 12 اپریل سے ریلوے سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی،پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپئن شپ میں آٹھ ایونٹس منعقد ہونگے،جن میں 56 کلوگرام،62 کلوگرام،69 کلوگرام،77 کلوگرام،83 کلوگرام، 94کلوگرام،105 کلوگرام اور پلس105کلوگرامکیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔