قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی

قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی،پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی ،پاکستان ایئرفورس،پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی،اور چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے 22 مقابلے ہونگے جن میں ڈیسک تھرو(تالی) رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ،لونگ جمپ، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ، جیولین تھرو، پال والٹ،ریلے، میراتھن ، ہیمرتھرو اور مختلف دوڑ کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ اپنے، اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔