اسلام آباد،غوری کلب اور ترامڑی کادوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

اسلام آباد،غوری کلب اور ترامڑی کادوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

  

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد میئر فٹ بال کپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کلب،غوری کلب اور ترامڑی کلب نے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں ترامڑی کلب نے بلتستان کلب کو 2-1 گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی جانب سے بریل اور فرنکلن نے ایک، ایک گول کیا جبکہ بلتستان کلب کی طرف سے واحد گول کامل نے کیا، یونائیٹڈ کلب نے کیپٹل یوتھ کلب کو 4-0 گول سے ہرا دیا،فاتح ٹیم کی جانب سے مانی نے دو گول جبکہ رضااوربشارت نے ایک، ایک گول کیا،آئی ٹن گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں غوری کلب نے ایلیٹ کلب کو 5-0 گول سے ہرا دیا،غوری کلب کی طرف سے امان اللہ نے دو جبکہ راجہ عادل، شہزاد اور مزمل نے ایک، ایک گول کیا۔ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے ایک لاکھ، دوسری پوزیشن کے لئے ایک پچاس ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کے لئے پچیس ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -