اینجلیو میتھیوز بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ

اینجلیو میتھیوز بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ
 اینجلیو میتھیوز بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ

  

کولمبو(اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر اینجلومیتھیوز کی فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز اور آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے، میتھیوز دورہ جنوبی افریقہ کے دوران انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور اسی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، سری لنکن کرکٹ مینجر آسانکا گروسنہا نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میتھیوز تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے ان کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت کے امکانات بھی کم ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سٹیج پر میتھیوز کی آئی پی ایل میں شرکت کے بارے بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، فزیو کے مکمل فٹ قرار دیے جانے کے بعد ہی ہم انہیں آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیں گے، واضح رہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 4 اپریل سے ہو رہا ہے جبکہ آئی پی ایل 5 اپریل سے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -