سپر کبڈی لیگ میں چھ ٹیموں کی شرکت فائنل،دستخطی تقریب
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سولہ مئی سے پنجاب سٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں منعقد ہونے والی سپر کبڈی لیگ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پنجاب سٹیڈیم میں سیالکوٹ بلزفرنچائزنگ کی دستخطی تقریب ہوئی، ایونٹ مینجمنٹ کمپنی سٹابری اسپورٹس کے سی ای او حیدر علی داؤد نے بتایا کہ لیگ میں ملکی اور غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔اس موقع پر سیالکوٹ کبڈی ٹیم کے اونر چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ ٹیم خریدنے کا مقصد ثقافتی کھیل کو فروغ دینا ہے۔اولمپئن آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی میرا پیشن ہے تاہم انکے شہر کے نام سے بننے والی ٹیم کا مینٹور بننا فخر کی بات ہے اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کہا کہ ایونٹ کو شفاف بنانے کے لیئے واڈا قوانین کے تحت کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے لیگ کے انعقاد سے کھیل کو فروغ کے ساتھ کھلاڑیوں کو مالی لحاظ سے فائدہ ہوگا۔