بنگلہ دیش کا سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

بنگلہ دیش کا سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

  

ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، مہدی حسن میراز، سنزامل اسلام اور سیف الدین کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، مہدی حسن اس سے قبل ٹیسٹ اور ون ڈے میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ سنزامل اسلام اور سیف الدین نے ابھی تینوں فارمیٹس میں ڈیبیو کرنا ہے، روبیل حسین، شوواگتا ہوم اور تیج الاسلام کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 4 اپریل سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ تمیم اقبال، مشرفی مرتضیٰ، سومیاسرکار، امرالقیس، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، صابررحمان، محموداللہ، مصدق حسین، مستفیض الرحمان، مہدی حسن، تسکین احمد، سباشز روئے، سنزامل اسلام، نورالحسن اور محمد سیف الدین پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -