سیموئل بدری ٹی 20 میں وکٹوں کی ففٹی سے 3شکار دور

پورٹ آف سپین(اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر سیموئل بدری کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے تین وکٹیں درکار ہیں، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ویسٹ انڈین پلیئر بن جائیں گے، سیموئل بدری اب تک 35 میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی 20 میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ڈوئن براوو کے پاس ہے، انہوں نے 66 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کیں۔