سلو اوور ریٹ ،مشرفی مرتضیٰ پر ایک میچ کی پابندی عائد

سلو اوور ریٹ ،مشرفی مرتضیٰ پر ایک میچ کی پابندی عائد
 سلو اوور ریٹ ،مشرفی مرتضیٰ پر ایک میچ کی پابندی عائد

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ پر سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر ایک میچ کی پابندی اور میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کردیا گیا ،بنگلہ دیش کی ٹیم کے باقی ارکان پر بھی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ وقت میں میچ ختم کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے۔ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5.1 اور اپینڈکس 2 کے مطابق سلو اوور ریٹ پر بالنگ کرنے والی ٹیم کے تمام ارکان کو میچ فیس کا 10 فیصد فی اوور جبکہ کپتان کو ڈبل جرمانہ کیا جاتا ہے۔

مشرفی مرتضیٰ پر گزشتہ سال 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا جس کے بعد 12 ماہ کے دوران انہوں نے دوسری بار آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -