2017 ء میں مسلسل چوتھے سال سونے کی عالمی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان

2017 ء میں مسلسل چوتھے سال سونے کی عالمی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان

  

نیویارک(اے پی پی)ماہرین نے کہا ہے کہ 2017 ء میں مسلسل چوتھے سال سونے کی عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جس کی وجہ بین الاقوامی سطح پر غیر یقینی سیاسی و اقتصادی صورتحال ہے۔اقتصادی ماہرین کے گروپ سی پی ایم کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سیاسی و اقتصادی اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار کاروبار کیلئے محفوظ راستے تلاش کررہے ہیں

اور سونے کی اینٹوں کی خرید میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2017 ء کے بارے میں اندازوں کے مطابق سال کے دوران سونے کی اینٹوں میں عالمی سرمایہ کاری بڑھ کر 17.6 ملین اونس تک پہنچ جائے گی جو 2016 ء کے اختتام پر 17.4 ملین اونس رہی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سال کے دوران سونے کے سکوں میں سرمایہ کاری 7.5 ملین اونس رہے گی جو 2016 ء کے اختتام پر 7 ملین اونس رہی تھی۔سال کے دوران سونے کے زیورات کی طلب بھی بڑھ کر 92.8 ملین اونس رہنے کی توقع ہے جو 2016 ء میں 92.2 ملین اونس رہی تھی۔

irf/skr/msb 1152

مزید :

کامرس -