ویٹرنری یونیورسٹی میں الومینائی ایسوسی ایشن کی آٹھویں تقریب کا انعقاد

ویٹرنری یونیورسٹی میں الومینائی ایسوسی ایشن کی آٹھویں تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہورنے گذشتہ رات الومنا ئی ایسو سی ایشن کے آٹھو یں سالانہ اجلاس و عشائیہ تقر یب کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستان بھر سے یونیورسٹی کے الومنائی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایسو سی ایشن کے بزرگ ممبر کالج آف ویٹرنری سائنس کے صابقہ پر نسپل ریٹا ئرڈ کیپٹن ڈاکٹر محمد اشفاق نے تقریب کی صدا رت کی ۔ تقر یب کے دوران مختلف پروگرام جن میں مزاحیہ نظمیں،گا نا ، ڈرامہ اور الو منا ئی ممبران کے درمیان رسہ کشی ، میو زیکل چئیر اور دوڑ کے مقا بلے بھی پیش کئے گئے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد اشفاق نے اعلی معیار تعلیم اور اعلی تر بیت یا فتہ افرادی قوت کی بدولت پا کستان میں لائیو سٹاک سیکٹر کی تر قی میں کلیدی کردار ادا کر نے پر ویٹر نری یونیو ر سٹی کی گراں قدر کا وشو ں کو سرا ہا۔اُنہو ں نے اُس مو قع پر ملک و ملت کی تر قی، سلا متی و خو شحا لی کی دعا بھی کی نیز مختلف مقا بلو ں میں جیتنے والے الو منا ئی ممبران کے در میان انعاما ت بھی تقسیم کیئے۔اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے پرو گرام میں شر کت کر نے وا لے مہما نو ں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یونیورسٹی کے تر قیاتی پروگراموں جن میں راوی کیمپس پتو کی میں کلینیکل سروسز اور ریسرچ کے فروغ کے حوالے سے کلینیکل سینٹر م کے قیام اور ٹریننگ سینٹر فار با ئیو لوجکس جیسے جاری پرا جیکٹ اور نمایاں کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بتایا اور اُمید ظا ہر کی کہ الو مینائی ایسو سی ایشن کا آئندہ سال اجلا س بھی راوی کیمپس پتو کی میں منا یا جا ئے گا۔


جو لوگ کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہیں۔ ان کو وارننگ ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا قبلہ درست کر لیں

مزید :

کامرس -