2017-18ء کے دوران اجناس کی عالمی پیداوار میں کمی کا امکان

2017-18ء کے دوران اجناس کی عالمی پیداوار میں کمی کا امکان

  

لندن ۔ 02 اپریل(اے پی پی) بین الاقوامی اجناس کونسل نے کہا ہے کہ 2017-18ء کے دوران اجناس کی عالمی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔کونسل کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2017-18 ء کے دوران اجناس کی عالمی پیداوار کم ہوکر 2.05 ارب ٹن رہنے کی توقع ہے جو کہ موجودہ سیزن (2016-17 ء) کی پیداوار 2.106 ارب ٹن رہی تھی۔انھوں نے کہا کہ اجناس کی عالمی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ پیداوار میں کمی کے باعث عالمی سطح پر موجود اجناس کے ذخائر کم ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کم پیداوار اور زیادہ طلب کے باعث 2017-18 ء کے آخر میں اجناس کے عالمی ذخائر کم ہوکر 484 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو 2016-17 ء کے اختتام پر 513 ملین ٹن پر قائم ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ سیزن میں مکئی کی عالمی پیداوار کم ہوکر 1.024 ارب ٹن رہنے کی توقع ہے جبکہ 2016-17 ء کے دوران اس جنس کی پیداوار 1.053 ارب ٹن رہی۔

گندم کی عالمی پیداوار 2016-17 میں 752 ملین ٹن رہی جو 2017-18 ء میں 2 ملین ٹن بڑھ کر 754 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔سویابین کی عالمی پیداوار آئندہ سیزن کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 345 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے ۔

مزید :

کامرس -