کراچی‘ نیشنل بینک کی مزید چار شاخیں ٹیکس وصولی کیلئے مقرر

کراچی‘ نیشنل بینک کی مزید چار شاخیں ٹیکس وصولی کیلئے مقرر

  

کراچی(آن لائن)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان کی مزید چار شاخوں کو ٹیکس وصولی کے لئے مقرر کردیا گیا۔ ٹیکس وصولی کے لئے نیشنل بینک کی شاخیں کلفٹن بلاک 2، نادر ا ہا ؤ س آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن حدید اور نارتھ کراچی سیکٹر 11۔1 میں واقع ہیں۔واضع رہے کہ اب کراچی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے لئے ٹیکس وصول کرنے والی نیشنل بینک کی شاخوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ بینک کی شاخوں میں اضافے کا مقصد ٹیکس جمع کروانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -