فش فارموں کے قیام کے سلسلہ میں جدید تکنیکی معلومات کی فراہمی کا آغاز

فش فارموں کے قیام کے سلسلہ میں جدید تکنیکی معلومات کی فراہمی کا آغاز

  

فیصل آباد(اے پی پی )فیصل آباد فش ہیچری نئے فش فارموں کے قیام کے سلسلہ میں جدید تکنیکی معلومات اور سہولتیں بلا معاوضہ مہیا کر رہی ہے۔ فیصل آباد میں مٹی و پانی کے ٹیسٹوں کے علاوہ بیمار مچھلیو ں کی اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے جدید مائیکرو بیا لوجی لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے جس میں تمام جدید سہولتیں مہیا کی گئی ہیں ۔ فیصل آباد فش ہیچری نے رواں مالی سال کے دوران مٹی اور پانی کے سینکڑوں نمونوں کے ٹیسٹ کئے جبکہ بیمار مچھلیو ں کے نمونوں کا بھی تفصیلی کیمیاوی تجزیہ کیا گیا ۔

انہو ں نے بتایا کہ اس مدت کے دوران فش فارمرز کو ضروری تربیت مہیا کر نے کے علاوہ انہیں مشاورتی سہولتیں بھی مہیا کی گئی ہیں ۔

مزید :

کامرس -